Muslima vor Weltkarte

Urdu

غیر ملکیوں کے سیکسن کمشنر Geert Mackenroth کے پاس خوش آمدید!

Detailansicht öffnen: Geert Mackenroth
غیر ملکیوں کے سیکسن کمشنر Geert Mackenroth کے پاس خوش آمدید

 

ان صفحات میں غیر ملکیوں کے سیکسن کمشنر کے دفتر اور کاموں کے بارے میں اور سیکسنی میں مہاجرین کے لئے پیش کشوں کے بارے میں معلومات مہیا کی جاتی ہیں۔

[غیر ملکیوں کے سیکسن کمشنر سیکسنی کی آزار ریاست میں رہائش پزیر غیر ملکیوں کے انضمام کو فروغ دیتے ہیں اور ان کے مفادات کی حفاظت کرتے ہیں۔ یہ دفتر 1992 سے موجود ہے۔ ہر انتخابی مدت کے آغاز میں ریاستی ایوان اپنے ارکان میں سے ایک رکن کو بطور نمائندہ منتخب کرتا ہے۔ اس خودمختار کام کا مقصد سیکسنی میں رہائش پزیر غیر ملکیوں کا قانونی، سماجی اور ثقافتی انضمام ہے۔


"کیا آپ کی ایسی کوئی تجاویز، تحفظات، خواہشات یا درخواستیں ہیں جو میری ذمہ داری کے تحت آتی ہیں؟ غیر ملکیوں کے کمشنر کے دفتر سے بلاجھجک رابطہ کریں۔ میں آپ سے کسی معجزے کا وعدہ نہیں کروں گا، لیکن میں آپ کی درخواست پر اچھی طرح غور کروں گا۔" Geert Mackenroth
 

سیکسنی کے چار ملین رہائشیوں میں سے تقریباً 5.3 فیصد کی شہریت جرمنی کی نہیں۔ غیر ملکیوں کے کمشنر ریاستی حکومت اور ایوان کی جانب اور کلی معاشرے میں کام کر کے یقینی بناتے ہیں کہ سیکسنی میں ان لوگوں کے مفاد پر مناسب غور و فکر کیا جائے۔

ریاستی کمشنر کے مرکزی کام

•    سیکسنی میں رہائش پزیر غیر ملکیوں کی صورتحال پر ایوان میں سالانہ رپورٹ دینا
•    ترک وطن کے قانون کے حوالے سے ڈرافٹ قوانین، احکام، انتظامی ضوابط کی تیاری میں شرکت
•    ریاست سیکسن کے ایوان کی درخواستوں کی کمیٹی کو ترک وطن کے قانون کے تحت بھیجی جانے والی درخواستوں کے متعلق آراء
•    تعلقات عامہ اور آبادی کی معلومات
•    مشکلات کے کمیشن میں رکنیت
•    ترک وطن کے بلدیاتی افسران اور ترک وطن اور انضمام کے شعبے میں فعال اسوسی ایشنز اور اداروں کے لئے معاونت
•    درخواستوں اور شکایات کی وصولی اور عمل درآمد
•    سیکسنی میں رہائش پزیر مہاجرین پر اثر انداز ہونے والے موجودہ مسائل پر ریاست سیکسن کے ایوان کے سیشنز کے دوران بیانات
•    جرمنی بھر میں انضمام کی پالیسی تشکیل دینے کی کئی کمیٹیوں میں شرکت، کانفرنسوں اور تقریبات میں شرکت
•    انضمام کے وفاقی کمشنر اور ریاستی سطح پر کمشنرز سے رابطہ برقرار رکھنا

غیر ملکیوں کے کمشنر کیسے کام کرتے ہیں

کئی افراد کے لئے عموماً مقام پر مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے ترک وطن کے افسر ترک وطن اور انضمام کے بلدیاتی افسران کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ وہ تحفظات اکٹھے کرتے ہیں، کاروائی کی ضرورت کی شناخت کرتے ہیں اور اسے ریاستی سیاست میں لے آتے ہیں۔ ان کا دفتر ذمہ دار نمائندگان کی معاونت اور مشاورت کرتا ہے۔ یہ ایوان کی انتظامی شاخ کا حصہ ہے۔

غیر ملکیوں کے کمشنر اور ان کا دفتر دراصل کیا کام کرتے ہیں

•    ہم آگاہی اور مشورہ دے سکتے ہیں
اس معاملے کے لئے کون سا ادارہ ذمہ دار ہے؟ سرکاری خط میں کیا لکھا ہے؟ اس قانون کا کیا مطلب ہے؟

•    ہم ثالثی کروا سکتے ہیں
کون سی ریاستی ایجنسی، امدادی تنظیم یا مشاورتی مرکز خاص طور سے یہاں مدد کر سکتا ہے؟

•    ہم معاونت کر سکتے ہیں
اگر ایمپلائر، مالک مکان یا کسی اتھارٹی کے ساتھ مسائل پیدا ہوں تو ہم مل کر حل تلاش کرتے ہیں۔

•    ہم فیصلہ نہیں کر سکتے
بالآخر یہ کام صرف ذمہ دار اتھارٹی، جیسا کہ وفاقی دفتر برائے ہجرت و پناہ گزین، ملازمتی ایجنسی، سماجی بہبود کا دفتر یا ترک وطن کے عہدیداران کر سکتے ہیں۔

•    ہم ہدایات نہیں دے سکتے
غیر ملکیوں کے کمشنر عہدیداران کو ہدایات دینے کے مجاز نہیں۔

•    ہم وکیل نہیں ہیں
دفتر وکیل کی ذمہ داریاں نہیں اٹھاتا۔


دفتر میں رابطے کے افراد
 

 

 

غیر ملکیوں اور انضمام کے بلدیاتی کمشنرز (KAIB)


[BILD غیر ملکیوں کے بلدیاتی کمشنر]
KAIB کا تجربہ اور ثابت قدمی سیکسنی میں ہجرت اور انضمام کے کام کی بنیاد ہے۔ وہ مقام پر موجود معاون افراد، رابطے کے افراد اور فیصلہ سازوں کو جانتے ہیں۔

KAIB سے رابطے کی تفصیلات
وفاقی ریاستوں کے کمشنر
 وفاقی دفتر برائے ہجرت و پناہ گزین (BAMF)


سیکسنی میں مشاورتی مراکز


ہجرت کے مشاورتی مراکز (MBE) 27 سال سے زائد عمر اور مستقل رہائش کا امکان رکھنے والے بالغ تارکین وطن کو مشورہ فراہم کرتے ہیں۔ 27 سال سے کم عمر نوجوان مہاجرین کی دیکھ بھال نوجوانوں کی ہجرت کی خدمات (JMD) پر کی جاتی ہے۔ سماجی تنظیمیں، جیسا کہ Arbeiterwohlfahrt، Caritas یا Diakonie مشاورتی مراکز چلاتی ہیں۔

مشاورتی مراکز سے رابطہ کریں


اسوسی ایشن سے رابطے کے اوقات


غیر ملکیوں کے سیکسن کمشنر ریاست سیکسن کی تمام اسوسی ایشنز اور اتحادوں کو خفیہ گفتگو کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ مالی معاونت ممکن نہیں۔ براہ مہربانی فون پر اپائنٹمنٹ لیں، جو آن لائن یا آمنے سامنے حاصل کی جا سکتی ہے۔

سیکسنی میں ہجرت کے متعلق معلوماتی مواد، مدد، تعلیمی مواد اور تعلیم


ہم غیر ملکیوں کے سیکسن کمشنر کو تمام شہریوں اور اداروں کی اشاعتیں بخوشی ارسال کرتے ہیں۔ جرمنی میں افراد اور اداروں کے لئے ترسیل مفت ہے۔

یہ اشاعتیں مفت آرڈر کریں
 

رضاکار بننا اور ثابت قدمی

سیکسنی میں کئی مقامات پر رضاکارانہ آغاز کار موجود ہیں جو مہاجرین کو مشورہ فراہم کرتے ہیں، تعلیمی مدد دیتے ہیں یا اسپانسر کرتے ہیں۔ رضاکار اور انضمام کے کوآرڈینیٹرز ایک ہی ڈسٹرکٹس اور شہروں میں کام کرتے ہیں۔ اکثر اسوسی ایشنز یا شہروں کی علاقائی ویب سائٹس پر مدد اور روابط کی پیش کشیں مہیا کی جاتی ہیں۔

 

انتظامی ڈسٹرکٹس اور شہری ڈسٹرکٹس کی ترک وطن کی اتھارٹیز رہائش یا ملازمت کے تمام سرکاری فیصلوں کے لئے ذمہ دار ہیں۔ ترجمے کی خدمات یا کمیونٹی کی زبانی ترجمے کی سروس ترجمے میں مددگار ہو سکتی ہے۔ دیہی علاقوں اور خودمختار شہروں کے سماجی بہبود کے دفاتر سماجی مسائل پر مشورہ فراہم کرتے ہیں۔

وفاقی ملازمتی ایجنسی تربیت اور نوکریوں کا انتظام کرتی ہے اور اجرت کے بدلے ملنے والے وظائف فراہم کرتی ہے۔ ان کے تحت آنے والے جاب سنٹرز ملازمت کے متلاشیوں اور ایمپلائرز کو مشورہ دیتے ہیں اور تربیت اور مزید تعلیم کو فروغ دیتے ہیں۔

کریئر کے معلوماتی مراکز (BIZ) اسکول کے بچوں، اساتذہ اور والدین کے نمائندگان کو تربیت، کریئر کے انتخاب اور تعلیم کے متعلق تمام سوالات پر جامع معلومات فراہم کرتے ہیں۔


وفاقی دفتر برائے ہجرت و پناہ گزین (BAMF) پناہ کے عمل کے فیصلے کرتا ہے۔
ہجرت اور انضمام بطور سماجی سیاسی مسائل ریاست سیکسن کی وزارت برائے سماجی معاملات اور سماجی ہم آہنگی کی ذمہ داری ہیں۔ تعلیمی مسائل ریاست سیکی وزارت برائے تعلیم و ثقافتی معاملات کی ذمہ داری ہیں۔ سیکسنی اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ (LDS) رہائش ختم کرنے (ملک بدری) کے اقدامات کرتا ہے۔ ضابطہ کاری فیصلے بالآخر ریاست سیکسن کی وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہیں۔

ریاست سیکسن کی وزارت برائے سماجی معاملات اور سماجی ہم آہنگی
ریاست سیکسن کی وزارت برائے ثقافت
ریاست سیکسن کی وزارت داخلہ]


ریاستی کاروائی سے متعلق درخواستوں یا شکایات کی صورت میں متاثرہ افراد ریاست سیکسن کے ایوان کی درخواستوں کی کمیٹی سے تحریری طور پر یا آن لائن رابطہ کر سکتے ہیں۔

ریاست سیکسن کے ایوان کی درخواستوں کی کمیٹی
 

ریاست سیکسن کی حکومت مربوط اقدامات کی فنڈنگ کی رہنما ہدایات کی بنیاد پر انضمام کے پراجیکٹس کو فروغ دیتی ہے۔ غیر ملکیوں کے سیکسن کمشنر انضمام کے پراجیکٹس کے لئے کوئی مالی معاونت فراہم نہیں کرتے۔

ریاست سیکسن کی وزارت برائے سماجی معاملات اور سماجی ہم آہنگی
 

ہنگامی صورتحال میں کال پر ملنے والی خدمات

سیکسنی میں اکثر عوامی انتظامیہ پر ہفتے کے دنوں میں اوقات کار کے دوران ملازمین موجود ہوتے ہیں۔ جن افعال کو پبلک آرڈر کی اتھارٹیز کی جانب ملتوی نہیں کیا جا سکتا، ان کے لئے پولیس یا عدالتوں میں کال پر دی جانے والی خدمات قائم کی گئی ہیں۔ پولیس اسٹیشنز کے ذریعے علاقائی روابط سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ عوامی انتظامیہ کا فون نمبر 115 ہے۔

 

 

طلبہ

سیکسنی کی خودمختار ریاست کا تعلیمی قانون تمام طلبہ کے لئے مساوی تعلیمی مواقع کا تقاضا کرتا ہے۔ 18 سال سے کم عمر اسکول جانے کی عمر کے تمام بچوں کے لئے سیکسن کی تعلیمی ایجنسی خصوصی تعلیمی مشاورت پیش کرتی ہے۔ یہ مل کر خاکہ بناتے ہیں کہ اسکول میں کیسے تعلیم دی جائے گی۔ اپنی رہائش کے مطابق آپ Bautzen، Chemnitz، Dresden، Leipzig یا Zwickau کی تعلیمی ایجنسی کے علاقائی دفاتر سے مشورہ لے سکتے ہیں۔

سیکسنی تعلیمی ایجنسی


18 سال سے زائد عمر کے نوجوان افراد

18 سال سے زائد عمر کے نوجوان مہاجرین پر لازمی اسکولنگ کا مزید اطلاق نہیں ہوتا۔ وہ پہلے تعلیمی رستے پر اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں اور Abitur حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک متعین کالج پر درخواست اور خصوصی تعلیمی مشاورت کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ کالج کی اسکول منیجمنٹ داخلے کا فیصلہ کرتی ہے۔ نوجوانوں کو تیاری کی کلاس میں داخل کیا جاتا ہے اور بتدریج ان کا انضمام کیا جاتا ہے۔ 18 سال سے زائد عمر کے جو افراد زبان کے کورسز اور وفاقی ملازمتی ایجنسی (BA) کے مخصوص اقدامات کے ذریعے پیشہ وارنہ تربیت کی تیاری کر رہے ہیں، انہیں کوئی خصوصی تعلیمی مشورہ نہیں دیا جاتا۔

 

 

غیر ملکیوں کے سیکسن کمشنر شہریت دینے کے لئے سیکسن کی وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر وہ جرمن شہریت لینے والوں کو شہریت دینے کی خصوصی تقریب میں اعزاز دیتے ہیں۔ شہریت لینے والے افراد تمام حقوق و فرائض سمیت مساوی شہری ہیں۔ شہریت دینا اس بات کی واضح علامت ہے کہ یہ افراد جرمنی میں مضبوط جڑیں رکھتے ہیں۔

شہریت دینے کی معلومات

 

مشکلات کا کمیشن یقینی بنا سکتا ہے کہ جن غیر ملکی افراد پر ملک چھوڑنے کا فرض عائد ہوتا ہے، انہیں فوری انسانی یا ذاتی وجوہات کی بناء پر رہائشی پرمٹ عطا کیا جائے۔
2005 میں ریاست سیکسنی میں رہائشی ایکٹ کے سیکشن 23 اے کے معنی میں سیکسن مشکلات کے کمیشن کے حکم (SächsHFKVO) کے ساتھ مشکلات کا کمیشن تشکیل دیا گیا۔ Geert Mackenroth کو کمیشن کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔


HFK بروشرز میں مشکل کے کیس کے عمل کی کثیر السانی وضاحت شامل ہے۔
مشکلات کے کمیشن کا دفتر